Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے

پی ایس ایل 6، حسن علی اسلام  آباد یونائیٹڈ جبکہ کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے
January 10, 2021

لاہور (92 نیوز)پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے اسٹارز کرکٹرز کی ڈرافٹنگ ہوئی ، بیس ملکوں کے چار سو نامور کرکٹر ز کی بولی لگی ، چیئرمین پی سی بی سمیت چھ فرنچائزر کے مالکان نے شر کت کی،اسلام آباد یونائٹڈ نے سب سے پہلے پلاٹینیم کیٹگری میں فاسٹ باؤلر حسن علی کو چن لیا ،کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔ لاہور میں ڈرافٹنگ ہوئی ، اسٹار کرکٹرز کی بولیاں لگی،  ڈرافٹنگ میں بیس ملکوں کے چار سو نامور کرکٹر دستیاب تھے ۔ چئیرمین پی سی بی سمیت چھ فرنچائزر کے مالکان  نے شر کت  کی ۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے سب سے پہلے پلاٹینیم کیٹگری میں فاسٹ باؤلر حسن علی کا انتخاب کیا ۔

کرس گیل پلاٹینیم کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے، پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کےڈیوڈ ملر کو پلاٹینیئم کیٹگری میں منتخب کرلیا،  کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی کو حاصل کر لیا ۔

لاہور قلندرز نے اٖفغانستان کے راشد خان کی پلاٹینیم کیٹگری میں بولی لگائی ، کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی کو منتخب کرلیا، ملتان سلطانز نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس لیون کا انتخاب کیا ۔

کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں جوئے کلارک کو منتخب کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئیس گریکوری کو پک کرلیا۔ کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں ذیشان ملک کو اپنا بنا لیا ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ  حکومت اجازت دے گی تو محدود پیمانے پرتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لائیں گے۔
پی ایس ایل سکس کا میلہ 20 فروری سے شروع ہو گا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔