Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

پی ایس ایل 6، تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
March 2, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے، تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پی سی بی کے مطابق کورونا پازیٹو آنے والے کھلاڑی 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ کورونا رپورٹ مثبت آنے والوں میں دو غیر ملکی اور ایک لوکل اسپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔

ادھر کراچی کنگز کی فیلڈنگ کوچ کامران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ٹویٹ میں کہا کہ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔