Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست
March 2, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ سکس کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

اسلام آبادیونائٹیڈ نے157 رنز کا ہدف 17 اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پال اسٹرلنگ نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی دھواں داراننگز کھیلی، پال اسٹرلنگ کی اننگز میں 2 چھکے 8 چوکے شامل تھے۔

ایلکس ہیلز 23، روحیل نذیر34، شاداب خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زاہد محمود نے 2، ڈیل سٹین اور محمد حسنین نے ایک ایک شکار کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کے ہدف دیدیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 54، محمد نواز 31 اور بین کٹنگ 23 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

اوپنرز سائم ایوب 5 اور کیمرون ڈیلپوٹ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، فاف ڈوپلیسی 17، اعظم خان 4 اور زاہد محمود 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ صفر پر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹیم میں دو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک تبدیلی کی ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے روحیل نذیر اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان شنواری کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں جگہ دی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے فہیم اشرف مین آف دی میچ قرار پائے۔