Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل 5 ، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 5 ، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
February 28, 2020

ملتان (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر میچ جاری ہیں۔ آج پھر ڈبل دھمال ہو گی۔ شائقین کرکٹ کو دو دو میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم ردھم میں ہے۔ ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹج بھی ہو گا۔ ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

شام کو لاہور قلندرز پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اتریں گے۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر آخری دو نمبروں پر ہیں ۔ لاہور قلندرز ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔