Thursday, September 29, 2022

پی ایس ایل 4،پلاٹینیم کیٹیگری میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پی ایس ایل 4،پلاٹینیم کیٹیگری میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری
لاہور (92 نیوز)پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پلاٹینیم کیٹیگری میں  غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ،اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد اسٹیون اسمتھ اور راشد خان بھی ایونٹ کا حصہ بن گئے ۔ پی ایس ایل ایڈیشن  فور میں  انٹرنیشنل اسٹارز پھر سے  جگمگائیں گے ،صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ،شائقین کرکٹ بڑے میچزکا خوب لطف اٹھائیں گے ۔ چوتھے ایڈیشن ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری کی گئی ، اے بی ڈویلیر، اسٹیون اسمتھ ،ڈیوائن براوو، کیران پولارڈ ،کرس لین ،برینڈن میکولم،کولن منرو ،سنیل نارائن ،پلاٹینیم فہرست میں شامل ہیں ۔ لیوک رانچی بھی اس بار ڈائمنڈ کی بجائے پلاٹینم سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، راشد خان پہلی بار ایونٹ کا حصہ بن سکیں گے۔ تھسارا پریرا، کولن انگرام بھی نئے ڈرافٹ میں فرنچائزز کی توجہ کا مرکز ہوں گے، پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔