پی ایس ایل 2020 کیلئے ریٹنشن ونڈو بند
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل 2020 کےلئے ریٹینشن ونڈو بند ہو گئی ، لاہور قلندرز نے فخر زمان ، محمد حفیظ ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا۔
پی ایس ایل 2020 کیلئے لاہور قلندرز نے سہیل اختر ، حارث رؤف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے ۔
کراچی کنگز نے بابر اعظم ،محمد عامر ،عماد وسیم ،افتخار احمد ، عامر یامین ،اسامہ میر اور عمر خان کو ریٹین کیا ۔
ملتان سلطانز نے محمد عرفان ، شاہد آفریدی ،جیمز وینس ، جنید خان ،شان مسعود ، علی شفیق اور محمد الیاس کو ریٹین کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد ، محمد نواز ، شین واٹسن ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ، محمد حسنین ، نسیم شاہ اور احسان علی کو ریٹین کیا ۔
پشاور زلمی نے حسن علی ، کیرون پولارڈ ، وہاب ریاض ، کامران اکمل ، ڈیرن سیمی ، امام الحق اور عمر امین کو ری ٹین کیا۔
[caption id="attachment_254340" align="alignnone" width="588"] پی ایس ایل 2020 کیلئے ریٹنشن ونڈو بند[/caption]