Wednesday, November 30, 2022

 پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے : خورشید شاہ

 پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے : خورشید شاہ
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا ایک خوش آئندہ فیصلہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خوف سے اپنے معمولات زندگی تو معطل نہیں کرسکتے ہیں ۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کے لاہور میں انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں ہے ۔ خورشید شاہ کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ ہر ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے عزم و ہمت سے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔