Wednesday, December 7, 2022

پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہونگے، ترجمان پی سی بی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہونگے، ترجمان پی سی بی
لاہور (92 نیوز) ترجمان پی سی بی نے کہا پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروائے جائیں گے، کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا، ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے سجے گا، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔