Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ،لاہور قلندر کی کمان اظہر علی کے سپرد

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ،لاہور قلندر کی کمان اظہر علی کے سپرد
December 22, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا کرس گیل،شین واٹس اور کیون پیٹرسن سمیت پچیس بین الاقوامی کھلاڑی پی ایس کا حصہ بن گئےلاہور قلندر کی کمان قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سنبھال لی۔ سلور کیٹگری میں بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم پشاور زلمے کیلئے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ میلان سمیت عامر یامین ، عمران خان جونیئر شاہد یوسف اور عبدالرحمان کو چنا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور قلندرکے کوچ اعجاز احمد نے فرنچائز کے دیگر اسٹاف کے ساتھ سر جوڑے اور پھر اظہر علی کو ٹیم کا حصہ بنانے میں ذرا دیر نہ کی ساتھ ہی ظفر گوہر حماد اعظم  ضیا ءالحق اور زوہیب خان کو بھی لے لیا۔ کراچی کنگز کے شعیب ملک نے کوچ مشتاق احمد کے مشورے کے ساتھ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کو بطور وکٹ کیپر بلے منتخب کرنے کے علاوہ سہیل خان  نعمان انورافتخار احمد اور اسامہ میر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابر اعظم، عمران خالد ،کامران غلام ،عمرامین کے ساتھ انگلینڈ کے سام بلنگز کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈائیٹرز نے بھی اپنی باری کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بلا ل آصف، اسد شفیق، محمد نواز ، سعد نسیم کے ساتھ افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔