Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل کی تیاریوں کیلئے پشاور زلمی کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس

پی ایس ایل کی تیاریوں کیلئے پشاور زلمی کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس
February 15, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کی تیاریوں کیلئے پشاور زلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ کوچ ڈیرن سیمی کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شائقین بھی بے تاب ہیں اور  کرکٹ اسٹارز کی روشنیوں کے شہر آمد بھی جاری ہے۔ جنوبی افریقی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ۔ افغانستان کے قیس احمد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین پاکستان پہنچ گئے۔  

پشاور زلمی  نے تو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ کوچ ڈیرن سیمی کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے  بھرپور  ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاندار پرفارمنس دینے والے محمد رضوان کو ملتان سلطانز نے کپتان مقرر کر دیا۔ وہ شان مسعود کی جگہ قیادت سنبھالیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز بیس فروری سے کراچی میں ہو گا۔