Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل  : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو8وکٹوں سے پچھاڑ دیا

پی ایس ایل  : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو8وکٹوں سے پچھاڑ دیا
February 6, 2016
  دبئی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑتے ہوئے اپنا مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو 147رنز تک محدودکردیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 148رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر اٹھارہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا ہے ۔