Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے دھول چٹادی

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے دھول چٹادی
February 8, 2016
  دبئی(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے دھول چٹادی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں کوئٹہ سرفراز احمد کی ٹیم گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے پچھاڑتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کی روایت برقراررہی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور انہوں نے شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو 135رنز تک محدود کر دیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف بیسویں اوور میں سات وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔