Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل  : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا

پی ایس ایل  : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا
February 12, 2016
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور بیسویں اوور میں 117رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ جوابی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اوپنر بھی کوئی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے دو کھلاڑی شروع ہی میں پویلین لوٹ گئے تھے تاہم کپتان سرفراز احمد اور احمد شہزاد اور محمد نواز  کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر ستارہویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا ۔