Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل کمنٹیٹر ایلن ولکنز ،ڈیرن گنگا کے اندرون لاہور سیر سپاٹے

پی ایس ایل کمنٹیٹر ایلن ولکنز ،ڈیرن گنگا کے اندرون لاہور سیر سپاٹے
March 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پرامن لاہور کے دلکش نظارے دیکھنے کیلئے میچ سے پہلے کمنتیٹر ایلن ولکنز،ڈیرن گنگا اور ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے ۔ مہمانوں نے مسجد وزیر خان،شاہی حمام اور دیگر علاقوں کی سیر کی  ، تاریخی عمارتوں کو دیکھا اور شہر کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔

دونوں غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور میں کھیلے جانے والے 2 پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔