Monday, September 26, 2022

پی ایس ایل، کل ملتان سلطان اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل، کل ملتان سلطان اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا
ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں دو روز آرام کے بعد کل پھر چوکوں چھکوں کی بارش ہوگی، ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو مدمقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک کامیابی سمیٹی ہے، پشاور زلمی ڈیرن سیمی اور ملتان سلطانز شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پشاور زلمی کے اسکواڈ پر نظر ڈالی جائے توبیٹنگ میں کامران اکمل، ٹام بینٹن اور شعیب ملک اہم ہتھیار ہونگے تو وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی باؤلنگ میں حریف ٹیم کی وکٹیں اڑایں گے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے اسکواڈ پر نظر دہرائی جائے تو باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے بوم بوم شاہد آفریدی کا بلا چل گیا تو حریف ٹیم کے لیے مشکل ہو سکتی ہے، ملتان سلطانز کو رائیلی روسو، معین علی اور جیمز ونس کی خدمات بھی حاصل ہونگی۔