Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل  : کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو سات وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل  : کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو سات وکٹوں سے ہرادیا
February 5, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو سات وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلی جانیوالی پاکستان کی پہلی سپر لیگ کے دوسرے میچ میں شعیب ملک کی ٹیم کراچی کنگز نے اظہر علی کی لاہور قلندر کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 125رنز بنائے ۔ کراچی کنگز نے جب بیٹنگ کا آغا زکیا تو دو کھلاڑی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن شکیب الحسن اور  لینڈل سیمنز کی ذمہ دار انہ بیٹنگ نے کراچی کنگز کو منزل کے قریب کر دیا ۔ شعیب ملک نے  چھکا لگا کر  125 کے مقابلے میں 131رنز بنا کر میچ  کراچی کنگز کے نام کر دیا ۔