Friday, December 9, 2022

پی ایس ایل کا فائنل، 92نیوز کا فلوٹ دن بھر لاہور کی سٹرکوں پر گامزن رہا

پی ایس ایل کا فائنل، 92نیوز کا فلوٹ دن بھر لاہور کی سٹرکوں پر گامزن رہا
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کا فائنل، کرکٹ کے شائقین اور نائیٹی ٹو نیوز کا فلوٹ ہیں ساتھ ساتھ۔ فلوٹ۔  لاہور کی اہم شاہراہوں پر گامزن رہنے کے بعد داتا دربار پر پہنچ کر ختم ہو گیا  ۔ ڈھول اور ڈھولچی بھی سنگ رہے تو  گٹار کی دھنوں پر بھی  سبھی جھوم اُٹھےجبکہ گلوکاروں کی پرفارمنس نےبھی خوب رنگ جمائے رکھا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا فائنل پورے ملک میں دھوم مچ گئی سب چھوٹے بڑے لاہور کا رخ کر چکے تو ایسے میں نائیٹی ٹو نیوز کیسے پیچھے رہ سکتا تھا ۔ کرکٹ لورز کا خون  گرمانے کے لئے لایا لاہور تیار ہے کے نام  سے ایک ایسا فلوٹ جو دیکھتے ہی دیکھتے سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ جی ہاں نائنٹی ٹو نیوز اور کرکٹ کے شائقین ہیں ساتھ ساتھ  فلوٹ نے اپنے دفتر نائیٹی ٹو نیوز سے سفر کا آغاز کیا تو سبھی کا جوش دیدنی تھا جب یہ فلوٹ لاہوریوں کے درمیان پہنچا تو ہر کوئی جھوم اُٹھا۔ فلوٹ مین بلیوارڈ سے گزرتا ہوا مختلف اہم مقامات مون مارکیٹ، وحدت روڈ سمیت کئی اہم جگہوں پر پہنچا جہاں لوگوں نے فلوٹ کو شاندار انداز میں ویلکم کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ فلوٹ  پر پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے ڈھول بھی تھا تو ڈھولچی بھی اب سجے گا فائنل کا میلہ اور جمےگا رنگ بھی خوب۔ نائیٹی ٹو نیوز کے اس خصوصی فلوٹ کے ساتھ رہے نمایاں گلوکار جو اپنی دلکش آواز کا جادو بھی خوب جگاتے رہے۔ مختلف شاہراہوں اور مقامات سے ہوتا ہوا یہ فلوٹ آخر میں پہنچا داتا علی ہجویری کے دربار پرجہاں پاکستان کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اس کا سفر تمام ہوا۔