Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل کا فائنل کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے

پی ایس ایل کا فائنل کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے
March 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کرلئے ، کرکٹ کے دیوانوں کیلئے 5 مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی ۔ پی ایس ایل  ایڈیشن تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلاجائے گا۔ انتظامات کیلئے 1600 اہلکار ذمہ داریاں سنبھالیں گے  ۔

ٹریفک پلان کے مطابق پہلا ڈائی ورژن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا ، جہاں عام ٹریفک کا داخلہ بالکل  بھی نہیں ہوسکے گا  ، صرف شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک جانے کی اجازت ہوگی  ۔

یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب جانے اسٹیڈیم والا ٹریک بھیروزانہ کیطرح استعمال نہیں ہوسکے گا ، گاڑیوں کو گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 کی طرف موڑ دیا جائے گا  ۔

نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم جانیوالی سڑک پر بھی عام ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی ، صرف اسپتال جانے والے مریض، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور

ایمبولینسز جاسکیں گی ، ڈالیما روڈ بھی بند ہوگی ، لیکن رہائشی شناختی کارڈ دکھاکرجاسکتے ہیں ، عام ٹریفک ڈرگ روڈ کیطرف روانہ کردی جائے گی  ۔

نیپا چورنگی سے جیل روڈ کے راستے پر بھی صرف علاقہ مکینوں کو ہیجانے کی اجازت ہوگی ، شائقین کرکٹ اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور بیت المکرم مسجد سے شٹل سروس کے ذریعے میچ دیکھنے جاسکیں گے ۔