Monday, November 28, 2022

پی ایس ایل کا فائنل انٹرنیشنل میڈیا پر بھی چھایا رہا

پی ایس ایل کا فائنل انٹرنیشنل میڈیا پر بھی چھایا رہا
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کالاہورمیں منعقد ہونے والا فائنل میچ  جہاں پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں  بکھیر گیا وہاں  عالمی میڈیا بھی پاکستانیوں کی زندہ دلی اور لاہور کی شاندار میزبانی کو سراہے بغیر نہ رہ سکا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان پی ایس فائنل  کے کامیاب انعقاد نے انٹرنیشنل میڈیا کو بھی  یہ کہنے پر مجبورکردیا کہ لاہور لاہور اے ۔۔ بی بی سی نے فائنل میچ کو تاریخی لمحہ قرار دیدیا اپنی رپورٹ میں برطانیہ  کے سب سے معتبر ادارے نے فائنل میچ میں پاکستانیوں کے جوش و خروش اور سکیورٹی کی صورتحال کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیاْاور تو اور بھارتی میڈیا بھی پی ایس ایل کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا دکن کرونیکل، دی انڈین ایکسپریس ا ور دیگر اخبارات  نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں  کی ٹرافی کے ہمراہ تصویر کو اپنی مین سٹوری بنایا ۔ پی ایس ایل  فائنل کے لاہور میں پر امن انعقادسے دنیا بھر میں پاکستان کی روشن تصویر اجاگر ہوئی ہے ۔جس کا اعتراف دوستوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں نے بھی کیا ہے۔