Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، پاک فوج اور پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، پاک فوج اور پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا
March 20, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

لاہور پولیس اور مختلف اضلاع سے آئے اٹھارہ ہزار پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوان بیس اور اکیس مارچ کو پلے آف میچز میں سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

پلے آف میچز کے دوران جامع ٹریفک پلان بھی بنایا گیا ہے ۔ مال روڈ،جیل روڈ، کینال روڈ،ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی ۔

رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئےستائیس فوک لفٹر،چھ بریک ڈاؤنز بھی قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود ہونگے ۔

کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا جائے گا ۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تین سو سی سی ٹی وی کیمرے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کی مانیٹرنگ کریں گے ۔