Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136رنز کا ہدف دیدیا
February 7, 2016
دبئی(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں کھیلے جانیوالے ساتویں میچ میں ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بناتے ہوئے مخالف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136رنز کا ہدف دیا ۔ کوئٹہ کی طرف سے محمد نواز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں پشاور زلمی کی طرف سے ڈیرن سمی 48رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر زیرو پر آوٹ ہوگئے ۔