Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل  : پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 9وکٹوں سے پچھاڑ دیا

پی ایس ایل  : پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 9وکٹوں سے پچھاڑ دیا
February 7, 2016
دبئی(92نیوز)پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 9وکٹوں سے شکست کا مزہ چکھا دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں شاہد آفرید ی کی ٹیم پشاور زلمے نے لاہور قلندر کو 9وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔ پشاور زلمے نے ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندر کو 117رنز تک محدود کر دیا ہے ۔ پشاور زلمے کی ٹیم جب میدان میں بیٹنگ کیلئے اتری تو تمیم اقبال اور پروفیسر حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو سکور پچانوے رنز تک پہنچا دیا ہے ۔ پروفیسر 43سکور بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ تمیم اقبال 55سکور بناکر ناقابل شکست رہے ۔