Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل :پشاورزلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو تین رنز سے پچھاڑ دیا

پی ایس ایل :پشاورزلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو تین رنز سے پچھاڑ دیا
February 11, 2016
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے  کے بعد  کراچی کنگز کو تین رنز سے شکست دے دی روی بوپارہ کے برق رفتارسرسٹھ رنز بھی کراچی کنگز کوفتح نہ دلاسکےپہلے میچ میں فتح کے بعد کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ تفصیلات کےمطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاورزلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو  سود مند ثابت ہوا ۔ زلمی نے محمد حفیظ کےانسٹھ،تمیم اقبال کےسینتیس اور کامران اکمل کے تیس رنز کی بدولت ایک سو تراسی  رنز کا ہدف دیا کراچی کے روی بوپارہ نے دو اور محمد عامر اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہدف کے تعاقب میں  کراچی کنگز کے پاؤں ڈگمگا گئے اور اڑتالیس رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ لینڈل سیمنز نو،نعمان انور چودہ رنز بنا کر چلتے بنےعماد وسیم کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہو گئےشعیب ملک نے آٹھ ،شکیب الحسن نے ایک ،شعیب ملک آٹھ اور جیمز ونسی نے چوالیس رنز اسکور کیے روی بوپارہ  نے  ٹیم کی ڈوبتی ناؤ پار لگانے کی بھرپور کو شش کی  لیکن آخری اوور میں چھکا لگانے کی کوشش میں  شاہد یوسف کو کیچ تھما بیٹھے۔ کراچی کنگز مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پرایک سو اناسی رنز بنا سکےمحمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔