Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل : پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لئے

پی ایس ایل : پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لئے
February 2, 2016
  دبئی(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر، پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیے، بلے بازوں اور باؤلروں کو منتخب کرنے کے لیے کوچز نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھاری بھر کم تربیتی سیشن کروائے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے چنے گئے کھلاڑی کیمپ جوائن کر چکے ہیں جنہیں کوچز نے بھرپور پریکٹس کروائی۔ پا کستان سپر لیگ کیلئے تربیت کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ بھی تیار کی تاکہ مختصر فارمیٹ کی تیز ترین کرکٹ کے لیے ٹھیک ٹھیک انتخاب کیا جا سکے۔ پاکستان سپر لیگ کے میلے کا آغاز چار فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کے میچ سے ہوگا جس میں شائقین کرکٹ اپنے فیورٹ کیون پیٹرسن کو بھی ایکشن میں دیکھیں گے۔