Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل میں میچ فکسنگ سکینڈل کے معاملے پر پارلیمنٹیرین کا شدید غم و غصے کا اظہار

پی ایس ایل میں میچ فکسنگ سکینڈل کے معاملے پر پارلیمنٹیرین کا شدید غم و غصے کا اظہار
February 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان سپر لیگ میں میچ  فکسنگ کےمعاملےپرارکان پارلیمنٹ نے بھی شدید غم وغصے کا اظہار کیا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ رکن اقبال محمد علی نے احتجاج کیا حکومتی ارکان بھی تلملا اٹھےکمیٹی نے پی سی بی حکام اور نجم سیٹھی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومتی ہوں یا اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ سبھی پی ا یس ایل میں فکسنگ کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کے اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن ارکان شدید غصے میں نظر آئے۔ ایم کیوایم کے اقبال محمد علی نے تو احتجاج کرڈالا کہتے ہیں پی ایس ایل میں جوا ہورہا ہے نجم سیٹھی 5،5عہدوں پر براجمان ہیں۔ چیئرمین پی سی بی صرف نام کے چیئرمین ہیں ان سے استعفے لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے متوازی بورڈ بنایا جائے۔ رانا محمد افضل کاکہنا تھا کہ ابھی انکوائری کو مکمل ہونے دیں۔ پی سی بی کو پابند بنایا جائے کہ فکسنگ کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔ کمیٹی پی سی بی حکام کو طلب کرے۔ سردار شفقت بلوچ بھی کم غصے میں نہیں تھے بولے ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ کیوں لایا گیا؟؟ دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی نجم سیٹھی۔ شہریار خان فرنچائز مالکان کو کمیٹی میں طلب کیا جائےچیئرمین کمیٹی عبدالقہار وادان کاکہنا تھا کہ کمیٹی پی ایس ایل سکینڈل کے معاملے کو آسان نہیں لے گےکسی کو ملک کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ پی سی بی کی رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو کمیٹی اپنی سفارشات پیش کریگی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس لاہور میں ہو گا جس میں پی سی بی حکام اور نجم سیٹھی کو طلب کر لیا ہے۔