Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے
February 5, 2016
  دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں آج  دو میچ کھیلےجائیں گے پہلا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد  یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والی پاکستان سپر لیگ میں  آج  دو میچ  کھیلے جائیں گےپہلا میچ  کراچی کنگز  اور لاہور قلندر کے درمیان ہوگا ،کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بلاول بھٹی، محمد عامر،عماد وسیم، آر ایس بوپارہ و دیگر شامل ہیں۔ لاہور قلندر اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرزاق، حماد اعظم، ڈی جے براوو دیگر شامل ہیں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع شروع ہو گا، دوسرےمیچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے پشاور زلمے کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین جے ایلنبائی شامل ہیں اسلام آباد یونائیٹد مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،جسے شائقین پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دیکھ سکیں گے۔