Tuesday, September 27, 2022

پی ایس ایل میچز آئندہ میرانشاہ اور دیگر علاقوں میں بھی ہوں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پی ایس ایل میچز آئندہ میرانشاہ اور دیگر علاقوں میں بھی ہوں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
کراچی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ میچز میرانشاہ  سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہوں گے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے، میران شاہ و دیگر علاقوں میں اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے چیئرمین پی سی بی بات ہوئی ہے ،آئندہ پی ایس ایل کے میچز وہاں بھی کروائے جائیں گے ۔ پی ایس ایل فور کا فائنل  دیکھنے کے لئے ڈی جی آئی ایس پی آر کراچی اسٹیڈیم پہنچے تھے ، انہوں نے کراچی  میں  پاکستان سپر لیگ  کے فائنل ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پر آر کا  کہنا تھا کہ کراچی نے  پی ایس ایل کی دوبارہ میزبانی کی ہے ، ہمارےملک میں کوئی بگاڑنہیں پیدا کرسکتا، ملک میں امن  لانے میں پوری قوم کی قربانیاں  شامل ہیں۔