Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل میچز،لاہور بورڈ کاامتحانی پرچوں کی جگہ کی تبدیلی کا فیصلہ

پی ایس ایل میچز،لاہور بورڈ کاامتحانی پرچوں کی جگہ کی تبدیلی کا فیصلہ
March 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل میچز کے باعث لاہور بورڈ نے امتحانی پرچوں کی جگہ کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔گورنمنٹ کالج گلبرگ کا امتحانی سینٹر لاہور بورڈ امتحانی سنٹر لارنس روڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔

ترجمان  لاہور  بورڈ  کے مطابق نہم جماعت  کے 21 مارچ کے پرچے کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 21 اسکولوں کے اوقات کار دو روز کیلئے محدود کر دیئے۔ 

اسکولوں کی فہرست 92 نیوز کو موصول  ہو گئی ، فہرست میں شامل اسکول منگل اور بدھ کے روز 11 بجے بند  کر دیئے جائیں گے ۔21 سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔