Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل  : لاہور قلندر کا کراچی کنگز کو 126رنز کا ٹارگٹ

پی ایس ایل  : لاہور قلندر کا کراچی کنگز کو 126رنز کا ٹارگٹ
February 5, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہورقلندر نے کراچی کنگز کو 126رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ لاہور قلندر کے کپتان اظہر علی اور کریس گیل بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے ۔ کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے باولنگ کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں جارح مزاج بلے باز کریس گیل کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 125رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 126رنز کا ٹارگٹ دیدیا ۔ واضح رہے کہ اس میچ میں سپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے والے عامر نے ہیٹ ٹرک بھی کی ہے ۔