Thursday, October 6, 2022

پی ایس ایل ، لاہور قلندر نے پریکٹس میچ سے ایونٹ کی تیاریاں شروع کردیں

پی ایس ایل ، لاہور قلندر نے پریکٹس میچ سے ایونٹ کی تیاریاں شروع کردیں
لاہور(92نیوز)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر نے  پریکٹس میچ سے ایونٹ  کے لیے تیاریاں  شروع کر دیں،اظہر علی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں لیگ میں حریف ٹیموں سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاون کرکٹ گراونڈ میں لاہور قلندر کی ٹیم  کے پریکٹس میچ سے پہلے ڈھول بجایا گیا جس پر کرکٹ دیوانے  بھنگڑا ڈالتے رہے کپتان اظہر علی  کے مطابق  ان کے پاس متوازن ٹیم ہے انٹرنیشنل پلئیرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین موقع ملے گا۔ کوچ اعجاز  احمد نے کہا کرس گیل،ڈیوان براو واور دیگر پلئیرز کے ساتھ لاہور قلندر ایونٹ کی  بہترین ٹیم ثابت ہو گی پی ایس ایل سے جہاں کرکٹرز کو مالی فائدہ ہو گا وہیں نئے کھلاڑی پریشر  ہینڈل کرنا بھی سیکھیں گے۔ لاہور قلندر کی ٹیم اپنے نام کی طرح قلندری پرفارمنس دکھانے کے لیے پُرعزم ہے مگر اس کا اصل امتحان پاکستان سپر لیگ کے میچز میں ہو گا۔