Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے مات دیدی

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے مات دیدی
February 17, 2017

شارجہ (92نیوز) پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہوگئی۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سات رنز سےمات دے دی۔ فخر زمان مین آف دی میچ رہے۔ پی ایس ایل میں بدقسمتی نے کراچی کنگز کی جان نہ چھوڑی۔ ایونٹ کی سب سے مہنگی ٹیم کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست ہوگئی۔

گیل ،پولارڈ، بوپارہ، بابراعظم سب بڑے نام ایک بار پھر ناکام رہے۔ سنگاکاراکے پینسٹھ اور شعیب ملک کے انتالیس رنز بھی شکست کا منہ نہ موڑ سکے۔ کرس گیل پانچ ،بابر اعظم9،پولارڈ8، بوپارہ 5 اور عماد وسیم 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور نے کراچی کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اناسی رنز بنائے۔ فخر زمان نے چھتیس گیندوں پر چھپن رنز کی خوبصورت اننگز تراشی۔ ہدف کےتعاقب میں کراچی کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو بہتر رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کے سہیل تنویر، سنیل نارائن اور محمد عرفان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔