Monday, October 3, 2022

پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ہو شروع

پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ہو شروع
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل میں شریک ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کے میگا ایونٹ کے آخری 8 میچوں کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹز پاکستان میں آ کر پر جوش ہیں اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بن کر کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے اسٹار پلیئر کولن منرو  اور بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں آ کر کافی پر جوش ہیں اور کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھا شو پیش کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دو بڑے میچز آ رہے ہیں اور امید ہے کہ ٹاپ فور میں جگہ بنا لیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈی جے براوو اور لیجنڈری کرکٹر سر ویو رچرڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر ہمیشہ سے اچھا لگا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک اچھا ٹرپ ہو گا۔ پی ایس ایل میں کراچی مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔