Saturday, October 1, 2022

پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب ، شوبز ستاروں کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب ، شوبز ستاروں کی شاندار پرفارمنس
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں شوبز ستاروں کی شاندار پرفارمنس  نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب شروع ہوئی تو گلوکار ابرارالحق نے اپنے روایتی انداز میں گانا گا کے کرکٹ دیوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا،شائقین کا جوش وخروش آسمان پر پہنچ گیا۔ گلو کارہ  آئمہ بیگ نے اپنی سریلی آواز سےشائقین پر سحر طاری کردیا ، شجاع حیدر کے ساتھ مل کر مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ فواد خان میدان میں آئے تو سب دل تھام کر رہ گئے ، پی ایس ایل کے ٹائٹل سانگ پر ینگ دیسی بوائز سے مل کر ایسی پرفارمنس پیش کی کہ سب عش عش کراٹھے۔ جنون گروپ نے‘‘ہے جذبہ جنون  ’’ سے کرکٹ دیوانوں کا جنون عروج پر پہنچایا تو مرحوم گلوکار جنید جمشید کا شہرہ آفاق ملی نغمہ ، دل دل پاکستان ، گا کر شائقین کے دل موہ لیے ۔ پی ایس ایل کی شانداراختتامی تقریب میں نامور فنکاروں کی زبردست پرفارمنس پر شرکا نے دل کھول کر داد دی۔ اختتامی تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا  نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ساحر علی بگا نے 23مارچ کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمہ  دل دل  کی آواز ، ہر دل کی آواز گایا تو اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا