Tuesday, October 4, 2022

پی ایس ایل فور کی آمد، شہر قائد میں کھانوں پر دسکاؤنٹ آفرز

پی ایس ایل فور کی آمد، شہر قائد میں کھانوں پر دسکاؤنٹ آفرز
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور  کی شہر قائد آمد پر  بوٹ بیسن  فوڈ اسٹریٹ دکانداروں نے کھانوں پر ڈسکاؤنٹ آفرز متعارف کروادی۔ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا جنون اپنے جوبن پر پہنچ گیا ، بڑے  شہر میں بڑا ایونٹ منعقد ہونے پر جہاں شہری خوش ہیں وہیں  بوٹ بیسن  فوڈ اسٹریٹ کے دکانداروں نے بھی پی ایس ایل کی خوشی میں ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کرادی ۔ کم قیمت میں مزیدار کھانوں کی آفر ملنے پر شہری بھی خوش ہیں کہتے ہیں لذیذ  کھانے بھی کھائیں گے اور پی ایس ایل  کا لطف بھی اٹھائیں گے۔ دکاندار کہتے ہیں کراچی میں بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے،اسی  خوشی میں ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کرائی ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے آخری مرحلے کا آغاز  9 مارچ سے ہونے جارہا ہے ۔