Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل فور کیلئے کراچی اسٹیڈیم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی تعریف پر مجبور

پی ایس ایل فور کیلئے کراچی اسٹیڈیم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی تعریف پر مجبور
February 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے لئے کراچی اسٹیڈیم کی تیاریاں دیکھ کر شاہد خان آفریدی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ پاکستان سُپر لیگ سیزن فور کا میلہ دبئی میں سجنے کیلئے تیار  ہے ،  رنگا رنگ میلے کی رونق 14 فروری سے شروع ہوگی  جبکہ کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ کو ہوگا  اور فائنل بھی شہر قائد میں 17 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں  اور اسٹیڈیم کو چار چاند لگانے کا مشن تکمیل کے قریب ہے  ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں رنگین کرسیاں لگانے، اور رنگ و روغن کا  کام آخری مرحلے میں ہے  جبکہ چھت بچھانے کا کام بھی نصف سے زائد ہوچکا  ، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو سینٹرلی ایئر کنڈیشن کردیا گیا ۔ PSL 4 بوم بوم آفریدی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے تو فضاء سے ہی نیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر کھینچ کر ٹوئٹ کردیں  اور اسٹیڈیم کی خوب تعریف بھی کی ۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فور کا فائنل کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔