Monday, September 26, 2022

پی ایس ایل فور ، غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل فور ، غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شہر قائد پہنچ گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی  آج شام پنجہ آزما ہونگے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی گزشتہ رات کراچی پہنچے ، ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی ٹیم کے ہمراہ شہر قائد پہنچے ،اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن کی 14 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ۔ پی ایس ایل فور میں  غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈیون اسمتھ، فواد احمد، رئیل روسوو ، ڈی جے براوو اور بیری گرنی بھی شامل ہیں ۔ غیرملکی اسٹارز کوروایتی بلوچی پَگ پہنائی گئی ، گلیڈی ایٹرز آج شام کراچی کنگز کیخلاف مدمقابل ہوں گے ۔ صبح سویرے پشاور زلمی کا اسکواڈ بھی ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی پہنچا،  کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد تاریخی موقع قرار دیا ۔