پی ایس ایل فور ایڈیشن ، پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں کی لسٹ جاری

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فور ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ میں شامل چھ ٹیموں نے برقرار کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کر دی۔
پی ایس ایل فور کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شائقین کو پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کر دی۔ ہر ٹیم نے پچھلے ایڈیشن میں کھیلنے والے پلیئرز میں سے دس، دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو برقرار کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز 14 فروری کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ کن معرکہ 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔