Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل فور ، فن کار ایونٹ کو یاد گار بنانے کے لیے پُرعزم

پی ایس ایل فور ، فن کار ایونٹ کو یاد گار بنانے کے لیے پُرعزم
February 13, 2019
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کا رنگا رنگ میلہ کل سے شروع ہو گا۔ فن کار بھی ایونٹ کو یاد گار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی سپر تقریب میں فواد خان،جنون بینڈ ، شجاع حیدر، آئمہ بیگ سمیت  مایہ ناز فنکار پرفارم کریں گے۔ فنکاروں نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  تقریب کو یادگار بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ تقریب  میں غیر  ملکی فنکار پٹ بل اور بونی ایم بھی  فن کا مظاہرہ کرینگے۔ فواد خان نے پی ایس ایل کے نغمے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ جنون بینڈ کے ممبرز علی عظمت، سلمان احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلئے اہم ہے۔ فنکاروں نے پاکستان میں امن قائم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس ایل فور فن کار فواد خان،جنون بینڈ ، شجاع حیدر، آئمہ بیگ علی عظمت، سلمان احمد پی ایس ایل فور کی رنگارنگ تقریب کل پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع ہو گی۔ رنگ نور کی برسات میں ستاروں کی کہکشاں میں  فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ دنیائے کرکٹرز کے نامور نام جلوہ گر ہوں گے۔