Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دھول چٹا

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دھول چٹا
February 17, 2019
دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کا رنگا رنگ ایونٹ دبئی کے صحراؤں میں جاری ہے  جہاں ساتویں میچ میں  پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی کی جانب سے  پہلے حسن علی نے پے درپے وکٹیں اڑا کر لاہور قلندرز کے  پرخچے اڑائے ، بعد میں عمر امین نے چوکوں کی بارش کر کے 10.1 اوورز میں ہدف حاصل کر کے قلندرز کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ۔ دبئی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کے  ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 79 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی  جنہوں نے 15.1 اوورز میں 78 رنز بنائے اور پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی ۔ لاہور قلندرز  کی پہلی تین وکٹیں حسن علی کی طوفانی باؤلنگ کو برداشت نہ کر پائیں  ، اوپنر فخر زمان صرف 6 اسکور بنا کر حسن علی کی گیند پر عمید آصف کو کیچ تھما بیٹھے ۔ صرف دو گیندوں بعد ساتھی اوپنر سہیل اختر عمر امین کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔ اپنے اگلے اوور میں حسن علی نے پھر دو شکار کئے ،  اوور کی تیسری گیند پر ے اے بی ڈویلیئر ان کا شکار بنے اور کلین بولڈ ہوئے ، جب کہ اسی اوور کی آخری گیند پر حسن نے برینڈن ٹیلر کی وکٹ اڑا دی ۔ انٹون ڈیوچ18 رنز بنا کر پولارڈ کی گیند پر ابتسام  شیخ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ ہارڈس ولجوئن  ابتسام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ حسن خان نے 7 رنز بنائے جبکہ حارث رؤف کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے ۔ وہاب ریاض نے تین ، ابتسام شیخ نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ پشاور زلمی 79 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے تو دوسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کامران اکمل کو صفر پر بولڈ کر کے  لاہور قلندرز کو  جیت کا خواب دکھایا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کر دیا تو میچ  میں جان ڈل گئی ، امام الحق نے صرف ایک اسکور کیا۔ ٹیم کی ڈولتی ناؤ کے پتوار عمر امین نے سنبھالے  اور کنارے لگا کر ہی دم لیا ، انہوں نے 39 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور راحت علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔