پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا، تمام میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، ایونٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا، ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار میچز ہونگے، پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتان سمیت چار شہروں میں کھیلے جائیں گے، لاہور میں 13، کراچی میں 9، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں چار میچز کھیلیں جائیں گے۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔