Sunday, September 25, 2022

پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست

پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے دوسرے دن پہلے میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دےدی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 78 اور عماد وسیم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شرجیل خان نے 19 اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 20 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تین گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 191 رنز بنا سکی۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیونگسٹن 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کامران اکمل نے 43 اور ڈیرن سیمی نے 30 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن اور عمید آصف نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر اور کیمرون ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم کو 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔