Wednesday, October 5, 2022

پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز کا جوڑ اسلام آباد یونائیٹڈ سے پڑیگا

پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز کا جوڑ اسلام آباد یونائیٹڈ سے پڑیگا
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز کا آج ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکراؤ ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چت  کرکے فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پشاور زلمی کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم ناقص کارکردگی سے دامن چھڑانے کیلیے بے تاب ہے، شین واٹسن اور احمد شہزاد سے ٹیم مینجمنٹ کو امیدیں وابستہ ہیں۔ ادھر دوسری جانب میزبان کراچی کنگز نے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ میں پشاور زلمی کو ہرایا تھا، اس پُراعتماد ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شرجیل خان، بابر اعظم، ڈیلپورٹ اور والٹن شامل ہیں، بائولنگ میں محمد عامر اور کرس جورڈن سے توقعات وابستہ ہیں۔