Thursday, September 29, 2022

پی ایس ایل فائیو کا میلہ اب ملتان میں سجے گا

پی ایس ایل فائیو کا میلہ اب ملتان میں سجے گا
ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا میلہ اب ملتان میں سجے گا، پشاور زلمی کی ٹیم بھی ملتان پہنچ گئی، ملتان کے سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان بدھ کو ٹاکرا پڑے گا، دونوں ٹیمیں کل پریکٹس کریں گی۔ پی ایس ایل فائیو کا میلہ سرزمین اولیا ملتان میں سجنے کو تیار ہے، ملتان کے شائقین ہوم ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں کھیلتا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، دو روز آرام کے بعد 26 فروری کو ملتان میں میدان سجے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم بھی اولیاء کے شہر ملتان پہنچ گئی، ملتان سلطان کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔ ٹیمیں آج آرام کریں گی، دونوں ٹیمیں کل پریکٹس کریں گی، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کی دھرتی پر میچ کھلینے کا خوب مزہ آئے گا۔ ملتان سلطانز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کھلاڑی شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے، مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو بھی ملتان میں میدان سجنے کا شدت سے انتظار ہے، ملتان سلطانز کے مقامی کھلاڑیوں میں دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور نوجوان بلے باز ذیشان اشرف شامل ہیں۔ بدھ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔