Wednesday, October 5, 2022

پی ایس ایل فائیو ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائیو ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف
 راولپنڈی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا میلہ راولپنڈی میں بھی سج گیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دےدیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔ انگرام اور شاداب کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 187 رنز بنائے۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھی تک  تین میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں ۔ دفاعی چیمپئن نے دو میں فتح حاصل کی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی ۔