Monday, September 26, 2022

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کے مد مقابل آئے گی

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کے مد مقابل آئے گی
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے سنسنی خیز مقابلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کے مد مقابل آئے گی۔ دونوں ٹیمیں شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ کراچی کنگز نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر تین میں کامیابی سمیٹی اور دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ملتان سلطانز نے بھی ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر چار میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے بھی ایونٹ میں مد مقابل آچکی ہیں جہاں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے زیر کیا۔