Friday, July 26, 2024

پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری

پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان سُپر لیگ کے فائنل کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں  ۔ غیرملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن، رچرڈ ڈینس بھی کراچی پہنچے

اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ۔

 اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی سکیورٹی غیرمعمولی  تھی جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات  تھی ۔

غیرملکی سکیورٹی ماہرین کو ایئرپورٹ سے نیشنل اسٹیڈیم لایا گیا  ۔  ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور پی سی بی سکیورٹی افسر بھی اسٹیڈیم پہنچے ۔

سیکیورٹی ماہرین کل ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لیں گے ۔

ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے بتایا کہ فل ڈریس ریہرسل کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے  ہیں ، جب کہ شہریوں کو ٹریفک انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کردیا جائے گا ۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا ، جس کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔

غیرملکی سیکیورٹی ماہرین فل ڈریس ریہرسل کے بعد روانہ ہوجائیں گے  ، جبکہ ریہرسل کی ویڈیو آئی سی سی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی تنظیم کو بھی دکھائی جائے گی ۔