کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائنل کیلئے شہرقائد کو خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے ، شارع فیصل پر کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ طلبہ ابھی سے فائنل کیلئے انتہائی پرجوش ہیں ۔
انٹرنیشنل کھلاڑی بھی فائنل کیلئے روشنیوں کے شہر آئیں گے جہاں شائقین کرکٹ کا جذبہ آسمانوں پر پہنچ گیا ہے ۔
جامعہ کراچی کے طلبہ بھی فائنل کیلئے تیار ہیں ، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جس کی سکیورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
کرکٹ کے دیوانوں کو امید ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوجائے گی ۔