Friday, December 2, 2022

پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد پاکستان کی کامیابی اور دہشتگردوں کی شکست ہے: رانا ثنا اللہ

پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد پاکستان کی کامیابی اور دہشتگردوں کی شکست ہے: رانا ثنا اللہ
لاہور(92نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  پی ایس ایل فائنل کےکامیاب  انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فائنل کا انعقاد پاکستان کی کامیابی اور دہشت گردوں کی شکست ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر دہشت گردوں کو شکست ہوئی  ہے ایک طرف خوف اور دوسری جانب قوم کا جوش و جذبہ تھا اس جذبے نے ثابت کر دیا ہے  کہ قوم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عمزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ میں نے انہیں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچانے کے لئے جنرل انکلوژر میں نہیں بیٹھنے دیا۔پاناما کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آچکا ہے مقبول قیادت کو انتظامی اور عدالتی فیصلے سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔