Wednesday, December 7, 2022

پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ، پشاور کے نوجوان ویب سائٹ سے چپک گئے

پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ، پشاور کے نوجوان ویب سائٹ سے چپک گئے
  پشاور(92نیوز)پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے پشاورکے نوجوان ویب سائٹ سے چپک گئے۔ ہرکوئی جلد از جلد ٹکٹ کے حصول کے لئے تگ و دو کر رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں دیکھنے کے لئے پشاور کے شائقین کرکٹ کی بے تابی ہے کہ ہرلمحہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ فائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سن کر جوشیلے تو کمپیوٹر کے ساتھ چپک کر بیٹھ گئے ہر کسی کی کوشش ہے کہ سب سے پہلے ٹکٹ حاصل کر کے فائنل دیکھنے لاہورجائے۔ پشاور کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پشاور میں کوئی آؤٹ لٹ موجود نہیں ہے وہ تو آن لائن ہی ٹکٹ حاصل کریں گے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹس سپانسر کو دینے کی بجائے کرکٹ فینز کو دئیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائنل دیکھنے کا موقع ملے۔