Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل سیزن چھ کا ترانہ جاری

پی ایس ایل سیزن چھ کا ترانہ جاری
February 6, 2021

لاہور(92 نیوز) پی ایس ایل سیزن چھ کا ترانہ جاری کردیا گیا، جسے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور نوجوانوں پر مشتمل ہپ ہاپ بینڈ ینگ سٹنرز نے گایا ہے۔ 

’’ گروو میرا ‘‘ نامی ترانے کی ویڈیو میں بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شاداب خان، شان مسعود، عماد وسیم، وہاب ریاض سمیت قومی ٹیم کے کئی ستاروں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔

پی ایس ایل کا ترانہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹرٹاپ ٹریند بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ماہم لکھتی ہیں کوئی علی ظفر کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ مہوش مرزا نے نصیبو لعل کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’آئی ایم ریڈی تے آئی ایم شیور اوئے، وے گجرا وے، وے گجراوے۔ علینا اعجاز کو بھی علی ظفر کی یاد ستائی۔

شیراز تارڑ لکھتے ہیں ہر نیا پی ایس ایل تھیم سانگ پچھلے تھیم سناگ کیلئے محبت بڑھا دیتا ہے۔ لیلیٰ خان نے کمال جملہ لکھا میں نے اپنے ہوم میں یہ گانا چلایا اوراب میں ہوم لیس ہوں۔ مریم اعوان نے آئمہ بیگ اورینگ سٹنرزکی تعریف کی تاہم انہیں نصیبو کا انداز پسند نہ آیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔